روہڑی میں بیگم نصرت بھٹو وومین ہونیورسٹی کی طالبات کے درمیان پودے لگانے کے 50 روزہ مقابلے کا انعقاد ،طالبات کی جانب سے 89 اقسام کے 359 پودے لگادیئے گئے

Imran Malik عمران ملک پیر 27 ستمبر 2021 13:07

روہڑی میں بیگم نصرت بھٹو وومین ہونیورسٹی کی طالبات کے درمیان پودے لگانے کے 50 روزہ مقابلے کا انعقاد ،طالبات کی جانب سے 89 اقسام کے 359 پودے لگادیئے گئے
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 ستمبر2021ء) روہڑی میں قائم سندھ کی پہلی وومین یونیورسٹی بیگم نصرت بھٹو وومین یونیورسٹی کی  جانب سے طالبات میں ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے اور ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے پچاس روزہ گو گرین سوسائٹی مقابلے کا انعقاد کیا گیاہے جس میں یونیورسٹی کی تمام شعبہ جات کی طالبات حصہ لے رہی ہیں اور انہوں نے یونیورسٹی کے غیرآباد حصے میں پودے لگانے اور ان کی دیکھ بھال کا کام۔

شروع کردیاہے اور اب تک 89 سے زائد مختلف اقسام کے پودے لگادیئے ہیں طالبات کا اس حوالے سے جوش قابل دید ہے ان کا کہنا ہے کہ اس وقت ہمارے ماحول کو خوشگوار بنانے کے لیے پودے اور درخت لگانا ضروری ہیں ان کا کہنا تھاکہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے اس طرح کے پروگرام کا انعقڈ قابل ستائش ہے  یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین حسین نے طالبات کے لگائے گئے پودوں کا معائنہ بھی کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس مقابلے کا مقصد طالبات کو سوشل ریسپانسبیلٹی کی طرف لے جانا ہے کیونکہ ہم ان کی پڑھائی کی طرف تو توجہ دیتے۔

(جاری ہے)

ییں لیکن ان کے اندر جو صلاحیتیں ہیں انہیں باہر لانے کےلیے کوئی کام نہیں کرتے اور دوسرامقصد اس مقابلے سے ان میں ماحول کو بہتر بنانے کے حوالے سے اہنی ذمہ داری ادا کرنے کا احساس بھی دلانا ہے ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کی جانب سے آئندہ بھی اس طرح کے مقابلوں اور پروگرامز کا انعقاد جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں