محکمہ صحت کو ہوش آگیا۔ضلع سکھر کے مختلف میڈیکل اسٹوروں پر ڈرگ انسپکٹر کے چھاپے

جمعرات 14 اکتوبر 2021 11:31

محکمہ صحت کو ہوش آگیا۔ضلع سکھر کے مختلف میڈیکل اسٹوروں پر ڈرگ انسپکٹر کے چھاپے
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2021ء) سکھرضلع میں غیر ملکی ،نشہ آور اور زائد المیعاد ادویات کی فروخت کے خلاف محکمہ صحت کا ایکشن ،ڈرگ انسپکٹر کے روہڑی اور پنوعاقل میں چھاپے ،بڑی تعداد میں میڈیکل اسٹورز کےلائسنس زائد المیاد نکلے،غیرملکی نشہ آور اور زائد المیعاد ادویات برآمد تفصیلات کے مطابق عوام۔کی بڑھتی ہوئی شکایات پرآخرکار محکمہ صحت کو ہوش آگیا ہے اور غیرملکی ،نشہ اور اور زائد المیاد ادویات کی فروخت کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا ہے اس سلسلے میں سکھر میں حال ہی میں تعینات خاتون ڈرگ انسپکٹر شفق شفیع چاچڑ نے عملے۔

کے ہمراہ روہڑی اور پنوعاقل کے علاقے میں واقع میڈیکل اسٹورز پر چھاپے مارے اور میڈیکل اسٹورز کے لائسنس چیک کیے تو بڑی تعداد میں لائسنس زائد المیعاد پائے گئے جبکہ ان میڈیکل اسٹورز سے بڑی تعداد میں انڈین سمیت غیر ملکی ،نشہ آور اور زائد المیعاد ادویات برآمد کرکے تحویل میں لے لیں اس موقع پر ڈرگ انسپٹر نے اسٹور مالکان کو آئندہ غیر ملکی ،نشہ اور زائد المیعاد ادویات فروخت نہ کرنے کی وارننگز جاری کیں اور انہیں فوری طور پر اپنے میڈیکل اسٹورز کے لائسنس رینیو کرانے کی ہدایت کی رابطے پر ڈرگ انسپکٹر شفق شفیع چاچڑ نے بتایا کہ ضلع بھر میں ڈی جی ہیلتھ سروسز سندھ کی ہدایت پرانڈین ،نشہ آور اور زائد المیعاد ادویات کی فروخت کی روک تھام کے خلاف کاروائی شروع کی۔

(جاری ہے)

ہے اسٹورز مالکان کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس طرح کی ادویات کی فروخت سے گریز کریں دوبارہ کاروائی کی صورت میں نہ صرف ان کے لائسنس منسوخ کیے جائیں گے بلکہ میڈیکل۔اسٹورز بھی سیل۔کردیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments