جمعیت علمائے اسلام کے وفد کی ایس ایس پی سکھر سے ملاقات۔ مذہبی رواداری کےقیام اور سماجی برائیوں کے خاتمے کے لئے مختلف امور پر۔تبادلہ۔خیال

Imran Malik عمران ملک جمعرات 14 اکتوبر 2021 11:32

جمعیت علمائے اسلام کے وفد کی ایس ایس پی سکھر سے ملاقات۔ مذہبی رواداری کےقیام اور سماجی برائیوں کے خاتمے کے لئے مختلف امور پر۔تبادلہ۔خیال
 سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2021ء) ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے کہا ہے کہ مذہبی رواداری ، سماجی خدمات اور شہر کے امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے ، ماہ ربیع الاول کے دوران سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں اجتماعات کو فل پروف سیکورٹی فراہم کی جائیگی ، ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے دفتر میں جمعیت علماءاسلام کے جنرل سیکریٹری حضرت مولانا محمد صالح انڈھڑ ، ضلع سکھر کے پریس ترجمان قاری لیاقت علی مغل و دیگر کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کے دوران کیا ، ملاقات میں شہر کے امن و امان سمیت علماءکرام کو درپیش خدشات اور ماہ ربیع الاول کے اجتماعات کی سیکورٹی اور سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے گفتگو کی گئی ، ملاقات میں ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے مذہبی رواداری ،بھرپور سماجی خدمات اور امن و امان کے قیام میں خدمات کے اعتراف میں حضرت مولانا محمد صالح انڈھڑ اور جمعیت علماءاسلام کے سنجیدہ کردار کو سراہا اور انہیں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں