پی آئی اے کا سکھر سے اضافی پروازیں چلانے کا اعلان

Imran Malik عمران ملک جمعرات 14 اکتوبر 2021 11:32

پی آئی اے کا سکھر سے اضافی پروازیں چلانے کا اعلان
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2021ء) ڈی ایس ایم پی آئی اے سکھرایم بشیر احمد جونیجوپاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن پاکستان کی قومی ایئر لائن ہے جو 23 سے زائد اندرون گنتی 30 سے زائد بیرون ملک پروازیں چلارہی ہے ، پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن اپنے صارفین کو ہر ممکن سفری سہولیات مہیا کرنے کیلئے کوشاں ہے یہ اعلان کرتے ہوئے ہمیں بہت خوشی ہوئی ہے کہ اپنے قیمتی مہمانوں کی سہولت کے لیے ہم سکھر سے اپنی پروازوں میں مزید اضافہ کررہے ہیں اور پی آئی اے سکھر سے پروازیں بڑھانے جا رہی ہے نئے شیڈول کے مطابق 19اکتوبر سے کراچی کیلئے روزانہ فلائٹ سکھرتا کراچی ،شام میں 19:20 پر ہے یعنی 07 ہفتہ کی پروازیں (ہفتے کے تمام دن)،سکھر تا اسلام آبادچار پروازیں ، اتوار ، پیر ، بدھ ، جمعہ شام 18:30 پر اور سکھرتا لاہور کے لیے ہفتہ وار پروازیں جمعرات اور پیر کو روانہ ہونگی صارفین سے گذارش ہے کہ اب آپ کی قومی ایئر لائن کو سپورٹ کرنے کی باری ہے ، ہم یہاں آپ کی بہترین ممکنہ سطح پر خدمت کرنے اور آپ کی مزید سہولت کے لیے اپنی فلائٹ فریکوئنسی بڑھانے کے لیے حاضر ہیں،ہماری نئی پروازوں کو کامیابی کی کہانی بنانے کے لیے آپ کی مدد کی تلاش ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں