خورشید شاہ کی رہائی کے احکامات جاری

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 15:24

خورشید شاہ کی رہائی کے احکامات جاری
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی رہائی کے احکامات جاری کردیے گئے۔دو روز قبل سپریم کورٹ نے خورشید شاہ کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کیے تھے جس کے بعد پی پی رہنما کے بیٹے نے عدالتی حکم پر ایک کروڑ کیضمانتی مچلکے احتساب عدالت میں جمع کرائے۔

(جاری ہے)

سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو سینٹرل جیل سیکاغذات ضمانت پر دستخط کرنے کے لیے احتساب عدالت پہنچایا گیا جہاں عدالت نے سپریم کورٹ کے آرڈر کی تصدیق کے بعد خورشید شاہ کی رہائی کے احکامات جاری کیے۔واضح رہے کہ نیب نے پی پی رہنما خورشید شاہ کو 2019 میں آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔

سکھر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments