وزیر اعظم عمران خان ملک کو بچانے کیلئے سرگرم ہیں ،حلیم عادل شیخ

اگر پاکستان میں مہنگائی ہے تو وہ پی ٹی آئی حکومت نے نہیں کی ہے ،اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی

پیر 25 اکتوبر 2021 23:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف صوبہ سندھ کے رہنما و سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کو بچانے کیلئے سرگرم ہیں ، دنیا بھر میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے کیا یہ پی ٹی آئی حکومت نے کیا ہے ، مہنگائی کی شرح پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے اگر پاکستان میں مہنگائی ہے تو وہ پی ٹی آئی حکومت نے نہیں کی ہے ،وزیر اعظم عمران خان نے 260 ارب روپے غریبوں کو کووڈ کے وقت دیئے ہیں سندھ میں عرصہ کئی دہائیوں سے حکومت کرنے والی پیپلز پارٹی سے پوچھے سندھ میں مہنگائی کیوں ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی لیڈیز ونگ کی ریجنل صدر میڈم صفیہ بلوچ کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر انکے ہمراہ لیڈیز ونگ کی رہنما و پی ٹی آئی ضلع سکھر کے صدر سید طاہر حسین شاہ ، سردار پپو خان چاچڑ و دیگر رہنما موجود تھے ، حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ہر میچ کھیلنے کیلئے تیار ہے ، سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے ، انہوں نے کہا کہ عام الیکشن ہوں یا پھر بلدیاتی انتخابات جو 55 روپے آٹا بیچ رہا ہے ووٹ اسے ملینگے جو 75 روپے والے کوملے گے ، انہوں نے ٹی ٹوئنٹی پاک بھارت میچ پر تبصر ہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی جی کی ٹیم کی کل میچ میں پاکستانی شاہینوں نے ٹھیک ٹھاک دہلائی کی ہے اور اہم اب اگلی باری کیلئے بھی تیار ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ رحیم یار خان واقعہ بابت ڈی پی او کو کہا نوٹس نہیں ایکشن لینے کی ضرورت ہیمیں ممتاز چانگ کھڑا ہوا سلام پیش کرتا ہوں، پی پی کا ہوا تو کیا ہواانہوں نے کہا کہ پنجاب نے آپریشن شروع کیا، انڈھڑ گینگ سندھ میں داخل ہوگیا ہے حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ اختلافات ہر سیاسی و دیگر جماعتوں میں ہوتے ہیں پی ٹی آئی میں کسی قسم کی کوئی دھڑے بندی نہیں ہے پی ٹی آئی کے تمام ٹائیگر عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اور عوام کی بے لوث خدمت کرنے میں مصروف عمل ہے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں