پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کی بچوں کو روبیلا میزل سے بچائو کیلئے ویسکسین لگوانے کی اپیل

جمعرات 28 اکتوبر 2021 14:14

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ   کی  بچوں کو روبیلا میزل سے بچائو کیلئے ویسکسین لگوانے کی اپیل
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے 9 ماہ سے 15 سال کے  بچوں کو روبیلا میزل سے بچائو کیلئے ویسکسین لگوانے کی اپیل کی ہے ۔انهوں نے والدین سے کہا ہے کہ حکومت  15 نومبر سے 27 نومبر کے درمیان ربیلا سے بچائوکیلئے مہم  چلا رہی ہے اس مہم میں اپنے بچوں کو ویکسین ضرور لگوائیں۔

(جاری ہے)

اپنے وڈیو  پیغام میں سید خورشید احمد شاہ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ روبیلا خسرے کی ایک قسم ہے جس سے بچوں میں جان لیواں بیماریاں لاحق ہوتی ہیں روبیلا میزل کے باعث بچوں میں دماغی کمزوری، آنکھوں کی بیماریاں اندھا پن ، کانوں اور دلوں کی امراض لاحق ہوسکتے ہیں جبکہ روبیلا میزل سے بچائوم کیلئے ویکسین لگوا کر اموات میں کمی لائی جاسکتی ہے والدین بچوں کی بہتر نشونما اور صحت مند زندگی کیلئے روبیلا میزل سے بچائوں کی ویکسین لازمی لگوائیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں