شہر میں ترقیاتی کام سست روی کاشکار، گڈانی پھاٹک تا بھوسہ لائن کا نکاسی و فراہمی آب کا کام کئی ماہ بعد بھی مکمل نہ ہوسکا

جمعہ 26 نومبر 2021 18:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء)شہر میں ترقیاتی کام سست روی کاشکار، گڈانی پھاٹک تا بھوسہ لائن کا نکاسی و فراہمی آب کا کام کئی ماہ بعد بھی مکمل نہ ہوسکا ،علاقہ مکینوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ،بالا حکام سمیت منتخب نمائندگان سے نوٹس لیکر ترقیاتی کام جلد مکمل کرانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر انتظامیہ اور منتخب نمائندگان کی ناقص کارکردگی کی باعث شہر میں ترقیاتی کام سست روی کاشکار ہوگئے ہیں سکھر کے مختلف علاقوں پرانہ سکھر ،نمائش گراؤنڈ ،گڈانی پھاٹک،منزل گاہ روڈ و دیگر مختلف علاقوں میں جاری نکاسی و فراہمی ا?ب کے کام کئی ماہ تک جاری رہنے کے باوجود مکمل نہیں ہوسکے ہیں انتظامیہ اور ٹھیکیدار کی سست روی کے نتیجے میں گڈانی پھاٹک تا بھوسہ لائن روڈ سکھر کا کام بھی انتہائی سست روی و تاخیری کا شکار نظر آتا ہ جس کی وجہ علاقہ مکینوں سمیت گذرنے والے شریوں کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہر میں جاری ترقیاتی کام مکمل نہ ہونے پر سماجی حلقوں نے کمشنر سکھر ،ڈپٹی کمشنر سکھر،ایڈمنسٹریٹر سکھر میونسپل کارپوریشن ،انجنئیر پبلک ہیلتھ سمیت بالا حکام منتخب نمائندگان سے نوٹس لیکر ترقیاتی کام جلد مکمل کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں