خسرہ و روبیلا مہم کے دوران کتوں کا ٹیم پر حملہ ، ٹیم کو بھاگنے پر مجبور کر دیا

جمعہ 26 نومبر 2021 18:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) خسرہ و روبیلا مہم کے دوران کتوں کا ٹیم پر حملہ ، ٹیم کو بھاگنے پر مجبور کر دیا ، تفصیلات کے مطابق خسرہ اور روبیلا کی مہم کے دوران روکاٹ ڈالنے کیلئے کتے سامنے آ گئے ہیں گذشتہ روزسندھ کے دیہی علاقوں میں کتوں نے میڈیکل ورکرز کا راستہ روک لیااورکئی مقامات پر کتوں نے ویکسین لگانے والی ٹیم کو بھاگنے پر مجبور کر دیاواضع رہے کہ سندھ ھائی کورٹ نے آوارہ کتوں کے خاتمے حکم دیا تھالیکن افسوس احکامات کے باوجود آج بھی سندھ کے کئی اضلاع میں آوارہ کتے بچوں ، خواتین اور بوڑھے افراد کو اپنا نشانانہ بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

دیہی علاقوں میں کتوں کی جانب سے رکاوٹ ڈالنے والے عمل کے باعث خسرہ اور روبیلا مہم میں شامل ٹیم کے ورکرز میں شدید بے چینی و خوف کی فضاء پائی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments