چیف میونسپل آفیسر نے کتامارمہم کوتیز اورکامیاب بنانے کے لئے میونسپل ملازمین پرمشتمل ٹیم بنادی

جمعہ 26 نومبر 2021 18:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) روہڑی کے گنجان رہائشی علاقوں کاروباری مراکز اور شہر کے چوک چوراہوں اور عوامی مقامات پر کتوں کے موجود جھنڈ اور کتوں کے کاٹنے سے بچے بڑے اورخواتین کے زخمی ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روکتھام اور آوارہ کتوں سے تنگ شہریوں کی شکایات پر چیف میونسپل آفیسر روہڑی قاضی علی گلزار نے نوٹس لیتے ہوئے کتامارمہم کوتیز اورکامیاب بنانے کے لئے میونسپل ملازمین پر مبنی ٹیم بنادی جس نے شہر کے بیشتر رہائشی کاروباری علاقوں اور شہر کے پررونق اور مصروف ترین چوک چوراہوں پر کتامارمہم شروع کردی ہے اور تشکیل کردہ ٹیم کی جانب سے پہلے مرحلے میں درجنوں کتوں کو زہر دیکر ہلاک کرنے کے بعد ٹھکانے پر لگا دیا گیا ہے اس سلسلے میں چیف میونسپل آفیسر روہڑی قاضی علی گلزار کا کہنا تھا کہ شہریوں کی شکایات اور عدالتی احکامات پر روہڑی میں کتا مارمہم جاری تھی تاہم چند روز قبل کتوں کے کاٹنے کی شکایات اور رہائشی وکاروباری علاقوں میں آوارہ کتوں کی موجودگی کی شہریوں کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے کتا مارمہم کو تیز اورکامیاب بنانے کے لئے میونسپل ملازمین پرمبنی تشکیل کردہ ٹیم کوتمام سہولیات فراہم کرکے کتامارمہم شروع کرائی گئی ہے جسکا مقصد شہریوں بلخصوص کم عمر بچوں اور خواتین کو کتے کے کاٹنے سے محفوظ بنانا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں