سید خورشید احمد شاہ کا سکھرمیں جاری ترقیاتی منصوبوں اور کاموں کا معائنہ ، افسران پراظہار برہمی

پیر 6 دسمبر 2021 14:21

سید خورشید احمد شاہ کا سکھرمیں جاری ترقیاتی منصوبوں اور کاموں کا معائنہ ، افسران پراظہار برہمی
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2021ء) پیپلزپارٹی کے رہنماسید خورشید احمد شاہ نےسکھرمیں جاری ترقیاتی منصوبوں اور کاموں کا معائنہ کیا اور افسران پر برہمی کا اظہار کیا ۔ پیر کو سید خور شید احمد شاہ نے سکھر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں اور سکیموں کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

انهوں نے سکھر میں زیر تعمیر سپورٹس  کمپلیکس کا دوره کیا اور اب تک مکمل ہونے والے کام کا معائنہ کرتے ہوئے افسران پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ سپورٹس کمپلکس کی تعمیر  اب تک مکمل ہو جانی چاہئے تھی ، کام انتہائی سست روی سے کیا جا رہا ہے ۔

سید خور شید احمد شاہ نے سکھر میں غلام محمد مہر میڈیكل سینٹر کے زیر تعمیر ہاسٹل کے  کام بھی  معائنہ کیا ۔ ہاسٹل کے کام کی  سست روی  پر اظہار برہمی  کیا۔ انهوں نے متعلقہ حکام اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کام فوری طور پر مکمل کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں