الیکشن ٹریبونل سکھر نے سماعت پر نہ پیش نہ ہونے والے پیپلزپارٹی کے ایم این اے کو دس ہزار روپے جرمانہ کر دیا

پیر 6 دسمبر 2021 15:35

الیکشن ٹریبونل سکھر نے سماعت پر نہ  پیش نہ ہونے والے   پیپلزپارٹی کے ایم این اے کو  دس ہزار  روپے جرمانہ  کر دیا
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2021ء) الیکشن ٹریبونل سکھر نے سماعت پر  حاضر نہ ہونے پر  پیپلزپارٹی کے ایم این اے پر دس ہزار  روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔ پیر  کو سکھر میں قائم الیکشن ٹربیونل نے مختلف درخواستوں کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

شکارپور سے منتخب پیپلز پارٹی کے  ایم این اے عابد حسین بھیو  کے خلاف جی ڈی اے امیدوار عرفان علی جتوئی کی دائر درخواست کی سماعت کی ۔ اس  موقع پر الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس محمد جنید غفار نے ركن قومی اسمبلی عابد حسین بھیو پر  سماعت پر پیش نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ان پر دس ہزار روپے کا جرمانہ  عائد کردیا ۔ پٹیشن پر سماعت دس جنوری تک ملتوی کردی گئی ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں