خواتین کو پیشہ ورانہ تربیت کے ذریعے بااختیار بنانے کی ضرورت ہے،خاتون اول بیگم ثمینہ علوی

منگل 25 جنوری 2022 16:56

خواتین کو پیشہ ورانہ تربیت کے ذریعے بااختیار بنانے کی ضرورت ہے،خاتون اول بیگم ثمینہ علوی
سکھر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 جنوری 2022ء) خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے خواتین کو پیشہ ورانہ تربیت کے ذریعے بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ وہ اپنی مالی ضروریات کو پورا کرنے اور خاندان کی کفالت کے ساتھ ساتھ قومی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کرنے کے قابل بن سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین سکھر کے دورہ کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جس دن سے اقتدار میں آئی ہے معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے اور مختلف معذور افراد کو ان کی پیشہ ورانہ مہارت کو بہتر بنانے کے لیے انہیں قومی ترقی کے مرکزی دھارے میں لانے کے لیے ہر ممکن تعاون کا وعدہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بیگم ثمینہ علوی نے کہا کہ خواتین کو تقرری سے قبل ملازمت کے تقاضوں کے مطابق پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنا ضروری ہے تاکہ وہ نہ صرف خود کفیل بن سکیں بلکہ اپنے خاندان کی کفالت کے قابل بھی بن سکیں۔ ثمینہ عارف علوی نے کلاس رومز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فنی تعلیم حاصل کرنے والے طالبات سے بات چیت کی۔  سکول کی طالبات نے انہیں پھول اور روایتی اجرک پیش کی۔ بعد ازاں خاتون اول نے دارالاحساس سکھر کا دورہ بھی کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین ملک کی کل آبادی کا پچاس فیصد ہیں اور انہیں ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے قابل بنانا ہوگا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں