لوگوں کے ذہنوں میں ڈالا گیا کہ سیاستدان ووٹ لیکر صرف عیاشی کرتے ہیں، خورشید شاہ

میں تقریب میں ٹائم پر اس لیے آیا تاکہ آپ کو احساس ہو کہ سیاستدان ووٹ لیکر عیاشی نہیں کرتے بلکہ خدمت گار ہوتے ہیں، وفاقی وزیر خورشید شاہ

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 31 جولائی 2022 12:18

لوگوں کے ذہنوں میں ڈالا گیا کہ سیاستدان ووٹ لیکر صرف عیاشی کرتے ہیں، خورشید شاہ
سکھر(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 31جولائی 2022) لوگوں کے ذہنوں میں ڈالا گیا کہ سیاستدان ووٹ لیکر صرف عیاشی کرتے ہیں۔میں تقریب میں ٹائم پر اس لیے آیا تاکہ آپ کو احساس ہو کہ سیاستدان ووٹ لیکر عیاشی نہیں کرتے بلکہ خدمت گار ہوتے ہیں، وفاقی وزیر خورشید شاہ کا خطاب۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ کا کہنا ہے لوگوں کے ذہنوں میں خلفشار بھرا گیا ہے کہ سیاستدان ووٹ لیکر صرف عیاشی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی بی اے سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا میں تقریب میں ٹائم پر اس لیے آیا تاکہ آپ کو احساس ہو کہ سیاستدان ووٹ لیکر عیاشی نہیں کرتے بلکہ خدمت گار ہوتے ہیں۔انہوں نے طالب علموں سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ اپنے علاقے کے بچوں کو پڑھائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے تعلیم یافتہ ہوں اور اپنے ملک و علاقے کی ترقی میں کردار ادا کر سکیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ مجھےکسی نے تصویر بھیجی کہ بچی زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کر رہی ہے، ہم نے 24 گھنٹوں کے دوران اس اسکول میں 400 کرسیاں فراہم کیں، میری کوشش ہے کہ اس ملک کے عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کروں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں