نادرا کی جانب سے سکھر ریجن کے مختلف علاقوں میں موبائیل وین بھیجنے کا شیڈول جاری

بدھ 1 مارچ 2017 02:11

سکھر۔ 28فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) ریجنل ہیڈ آفس نادرا سکھر کیجانب سے سکھر ریجن کے مختلف اضلاع میںعوام کو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ بنا کر دینے کیلئے 31مارچ 2017تک موبائل وینز بھیجنے کا شیڈول جاری کیا گیا ہے ، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق این آرسی سکھر سٹی تعلقہ میں نادرا کی موبائل وین نمبر 11موجود رہیگی ،جبکہ مذکورہ بالا تاریخوں کے دوران موبائل وین نمبر 1اور13ضلع گھوٹکی کے میر پور ماتھیلو ، ڈھرکی اور اوباڑو گھوٹکی اور خان گڑھ تعلقوں کی یونین کونسل میں موجود رہیں گی۔

(جاری ہے)

جبکہ انہی تاریخوں میں ضلع نوشہرو فیروز کے تعلقوں نوشہرو فیروز ، کنڈیارو اور محرابپور کی یونین کونسل میں موبائل وین نمبر 06شناختی کارڈ بنانے کے عمل کو جاری رکھے گی ، جبکہ انہی تاریخوں میں ضلع خیرپور کے تعلقوں ، خیرپور میرس، فیض گنج ، سوبھو ڈیرو ، کوٹڈیجی اور کنگری کی یونین کونسل میںموبائل وین نمبر20 موجود رہیگی ۔ متعلقہ علاقوں کے لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے قومی شناختی کارڈ بنوانے یا درستگی کے سلسلے میں دی گئی بالا تاریخوں پر موبائل ٹیموںسے رابطے میں رہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں