پنجاب سے کراچی جانیوالی خیبر میل ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

ہفتہ 25 مارچ 2017 11:22

پنجاب سے کراچی جانیوالی خیبر میل ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) پنو عاقل کچا پھاٹک کے قریب پٹری ٹوٹنے سے کراچی جانے والی خیبر میل ایکسپریس حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی۔ پنوعاقل کچا پھاٹک کے قریب ڈاؤن ٹریک پٹری کا ایک فٹ حصہ اچانک ٹوٹنے کے باعث پنجاب سے کراچی جانے والی خیبرمیل ایکسپریس حادثے سے معجزانہ طور پر بچ گئی۔

(جاری ہے)

ریلوے حکام کے مطابق پنجاب سے کراچی جانے والی خیبرمیل ایکسپریس پنوعاقل کچا پھاٹک کے قریب ڈاؤن ٹریک پٹری سے گزر رہی تھی کہ اچانک پٹری کا ایک فٹ حصہ ٹوٹ گیاتاہم ٹریک سے گزرنے والی خیبرمیل ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی۔

پٹری ٹوٹنے کا علم ہوتے ہی ریلوے ٹریفک کو معطل کرکے ٹریک کی مرمت کی گئی جسے تین گھنٹے کی کوششوں کے بعد مرمت کر کے ریلوے ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں