پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی بقاء اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بے شمار قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ

اتوار 19 نومبر 2017 19:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے جمہوریت کی بقاء اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بے شمار قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا پاکستان پیپلز پارٹی کی گولڈن جوبلی کی تقریبات کو دھوم دھام سے منایا جائیگا 29نومبر کو سکھر کے لب مہران میں منعقد گولڈن جوبلی تقریب میں لاکھوں کی تعداد میں جیالے شرکت کر کے ثابت کر دینگے سکھر پی پی کا قلعہ تھا اور ہمیشہ رہے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر ہائوس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی گولڈن جوبلی تقریبات کی تیاریوں کے حوالے سے پی پی سٹی سکھر مشتاق سرھیوں کی صدرات میں منعقد ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اجلاس میں بلدیہ اعلیٰ سکھر کے مئیر ارسلان اسلام شیخ ، پی پی سٹی کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ارشد مغل ، ترجمان چوہدری اظہر حسنین ،سابق رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر نصر اللہ بلوچ سمیت عہدے داروں اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ 29نومبر کو لب مہران میں میں گولڈن جوبلی تقریبات کو بھرپور طریقے سے منایا جائیگا اور اسلام آباد میں منعقد گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت کیلئے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان شرکت کرینگے عہدے داروں نے کارکنان کو ہدایات دی کہ وہ پی پی قائدین کا فکر و فلسفہ گھر گھر پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں