پی ٹی آئی سکھر کے صدر مبین جتوئی کیجانب سے مقبوضہ کشمیر میں 14 بیگناہ کشمیریوں کو شہید اور 200 کو زخمی کرنے کی مذمت

پیر 17 دسمبر 2018 19:29

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) پی ٹی آئی ضلع سکھر کے صدر مبین احمد جتوئی نے مقبوضہ جموں کشمیر میں ہندستانی فوج کی پر امن کشمیریوںپر فائرنگ سے 14 بیگناہ کشمیریوں کو شہید اور 200 سے زائد زخمی کرنے کی شدید مذمت کی ہے، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق انہوں نے کہا کہ ہندستانی فوج مقبوضہ کشمیر میں بیگناہ کشمیری مسلمانوں کا قتل عام کر رہی ہے۔

جبکہ پلوامہ میں احتجاج کرنے والے نہتے کشمیریوں پر بدترین دہشتگردی کی کارروائی کرتے ہوئے بیگناہ کشمیریوں کو شہید اور سیکڑوں کو زخمی کر کہ دہشت گردی کی نئی مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہندستانی فوج ایک پلاننگ کے تحت بیگناہ کشمیریوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے۔ اقوام متحدہ کی منظور کردہ قرار دادوں پر عمل نہ کرتے ہوئے کشمیریوں کو راء حق سے بھی محروم رکھا گیا ہے عالمی امن کے ادارے کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم کو نظر انداز کر رہے ہیں جس کے باعث مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کا بدترین ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کا عالمی فورم پر مسئلے کو اٹھایا ہے اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان بھی مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم بربریت کو رکوانے کے لئے کردار ادا کر رہے ہیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں