کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سکھر پولیس کی جانب سے سٹی پوائنٹ سکھر سے فلیگ مارچ کیا گیا

پیر 5 اگست 2019 18:03

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2019ء) ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سکھر پولیس کی جانب سے سٹی پوائنٹ سکھر سے فلیگ مارچ کا آغاز کیا گیا جو مختلف علاقوں ملٹری روڈ، گرم گودی پولیس لائن, ریس کورس روڈ، اسٹیشن روڈ، ایوب گیٹ منارہ روڈ سے پریس کلب پہنچاجہاں فلیگ مارچ میں شریک افسران و جوانوں نے کشمیریوں کے حقوق اور افواج پاکستان کی حمایت میں نعرے بازی کرتے ہوئے کشمیری مسلمانوں پر بھارتی مظالم کے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ترجمان کے مطابق فلیگ مارچ کی سربراہی پی ڈی ایس پی سکھر نے کی فلیگ مارچ میں ضلع کے تمام، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوًز، ڈی آئی بی انچارج سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی فلیگ مارچ کا مقصد کشمیر کی حالیہ صورتحال، بھارتی افواج کی جانب سے کشمیریوں پہ بھارتی جبر اور مظالم کے خلاف نکالی گئی تاکہ اپنے مسلمان کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کی جاسکے دوسری جانب سے ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اپنے کشمیری مسلمان بھائیوں پہ بھارتی مظالم کی ہرفورم پہ مذمت کرینگے اور بھارتی دہشتگردی کے خلاف تمام کو متحد ہوکر کشمیریوں کے حقوق کیلیے جدوجہد کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں