کشمیری مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف جے یو آئی کی ریلی

جمعہ 9 اگست 2019 20:59

سکھر۔9اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2019ء) جمعیت علمائے اسلام سٹی سکھر کے زیر اہتمام جامعہ حمادیہ منزل گاہ سکھر سے کشمیری مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف ریلی نکالی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، ریلی اور مظاہرے کی قیادت مفتی سعود افضل ہالیجوی نے کہ جبکہ دیگر رہنماؤں میں مفتی قمر الدین ملانو، مولانا مولا بخش مہر ، مفتی محمد اعظم مہر ، مولانا عبدالخیر خاکسار ، عبدالرشید ٹانوری و دیگر شامل تھے کارکنان نے پاک افواج کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان پرچم اور بھارتی مظالم کے خلاف مذمتی پلے کارڑ اٹھا رکھے تھے، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مفتی سعود افضل ہالیجوی و دیگر کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کے کشمیر میں بے گناہ مسلمانوں کے خلاف مظالم حد سے بڑھ گئے ہیں ، بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے اگر بھارت نے پاکستان سے جنگ کا سوچا بھی تو ہم بھارت کے اندر گھس کر اس سے جنگ کرینگے ہم پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ ہیں بھارت بزدل ہے جو امریکہ کے اشارے پر کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہی ہے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کا قاتل ہے اور دنیا کا سب سے بڑ ا دہشت گرد ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میںہونے والے مظالم پر انسانی حقوق کی تنظیمیں لاپتہ ہو گی ہیں تمام اسلامی ممالک کو چاہئے کہ آپس میں اتحاد کر کے کشمیری مسلمانوں کیلئے ایک پلٹ فارم پر آواز بلند کریں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں