کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف سول سوسائٹی کا مظاہرہ

جمعہ 11 اکتوبر 2019 19:40

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2019ء) کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف سول سوسائٹی کی جانب سے جمعہ کے روز مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین میں بچے بڑے تمام عمروں کے لوگ شامل تھے، مظاہرین شرکاء نے ہاتھوں میں کشمیری پرچم اور بینر اٹھا کر کشمیریوں کے حق میں نعرے بازی کی اور پاکستان زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان ہم لیکررہیں گے آزادی کے فلک شگاف نعرے لگائے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،پاکستانی قوم آذادی ء کشمیر کے لیے جدوجہدکرنے والے مظلوم کشمیریوں کیساتھ ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں