بھارت میں دوہری شہریت کے قانون کے نفاذ، کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف وکلاء برادری کا مظاہرہ

ہفتہ 28 دسمبر 2019 19:34

سکھر۔28دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2019ء) بھارت میں دوہری شہریت کے قانون کے نفاذ سمیت کشمیر میں بھارتی جارحیت اور کشمیری مسلمانوں کیساتھ ہونے والے مظالم کے خلاف سیشن کورٹ کی وکلاء برادری کی کثیر تعداد نے وکلاء رہنما ایڈوکیٹ شفقت رحیم راجپوت،سردار قربان کلوڑ ،صادق انصاری ،راحب ملانو و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور مسلمانوں کیساتھ بھارتی دشمن پالیسیوں کے خلاف شدید نعریبازی کی اس موقع پر وکلاء رہنماؤں کا کہنا تھا کے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی مسلمانوں کے خلاف گھناؤنی سازشیں کررہے ہیں کشمیر میں جاری مسلمانوں کے خلاف غیر قانونی غیر آئینی بھارتی جارحیت سے پوری دنیا واقف ہوچکی ہے اب بھارت دوہری شہریت کا قانون نافذ کرکے مسلمانوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش کررہا ہے جو بھارتی کے مقیم مسلمانوں کیساتھ انسانیت سوز عمل ہے دنیا کے کسی بھی ملک میں الگ الگ قانون نے بنائے جاتے لیکن بھارت میں مسلمانوں کیلئے الگ اور ہندو برادری کیلئے الگ قانون بنا کر مسلمانوں کی دل آزاری کی جارہی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے وکلاء برادری نے مسلمانوں کیساتھ بھارتی مظالم،دشمن پالیسیوں پر مسلم ممالک کے حکمرانوں اور اقوام متحدہ سے نوٹس لیکر مسلمانوں کو تحفظ فراہمی کیلئے بھارت کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں