سکھر:کشمیری مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سماجی تنظیموں سمیت سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی

ہفتہ 18 جنوری 2020 19:48

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2020ء) کشمیری مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سماجی تنظیموں سمیت سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی ریلیوں و مظاہروں کا انعقاد، بھارت کے خلاف نعریبازی،ا قوام متحدہ سمیت مسلم ممالک سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق کشمیر میں بھارتی جارحیت اور کشمیری مسلمانوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم کے خلاف سکھر کی سماجی تنظیمات ،سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئی اور بھارت کے خلاف شدید نعریبازی کی گئی اس سلسلے میں جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کشمیر میں بھارتی مظالم اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد نے جنا ح چوک پر زیر قیادت جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر اصلاح الدین شیخ کے بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور مسلمان دشمن پالیسیوں کے خلاف اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ، مظاہرے میںگرین مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدر شبیر احمد میمن ، پاکستان سنی تحریک کے رضوان قادری سمیت سماجی شخصیات اشفاق سعیداعوان ،حبیب خان ،توقیر مجیمن و دیگر نے بھی شرکت کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پاکستانی و کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے دوسری جانب سکھر کے علاقے قریشی گوٹھ پرانہ سکھر میں سول سوسائٹی کے نمائندگان امام الدین محمدانی ،نصیر گوپانگ،حبیب انصاری و دیگر کی قیادت میں شہریوں نے کشمیر بنے گا پاکستان ریلی نکالی، اسی طرح پاکستان غریب عوام پارٹی کے زیر اہتمام سکھر کے شہریوں کی بڑی تعداد نے ضلعی صدر وقا ر علی سومرو کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے میں سول سوسائٹی کے نمائندگان اشفاق بھٹی ، عبدالحمید شیخ و دیگر نے بھی شرکت کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پاکستانی و کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مذکورہ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اقوام متحدہ کے قانونی منظوری کے باوجود کشمیری مسلمانوں کے انکے حقوق فراہم نہیں کئے جا رہے ہیں گذشتہ کئی دنوں سے بھارت نے کشمیر میں غیر قانونی کرفیو نافذ کر کے کشمیریوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے ، معصوم نہتے کشمیری مسلمان بھائیوں اور بہنوں سمیت بچوں اور بوڑھوں کوبے گناہ شہید کیا جا رہا ہے ، کشمیر آگ کی طرح جل رہا ہے لیکن افسوس اسلامی ممالک سمیت اقوام متحدہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنے کے بجائے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی مزید حوصلہ افزائی کر رہے ہیں ، کشمیر پاکستان کا حصہ تھا اور ہمیشہ رہے گا پاکستانی عوام کشمیری مسلمان بھائیوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں