وزیر اعلیٰ سندھ کی سکھر آمد ، انتظامیہ کے افسران میں کھلبلی مچ گئی

ہنگامی بنیادوں پر شہر کو چمکا دیا ،شہر کی سڑکوں پر روکاوٹیں کھڑی کر دی ، شہریوں کو آمد رفت میں مشکلات کا سامنا

جمعرات 16 اپریل 2020 18:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2020ء) وزیر اعلیٰ سندھ کی سکھر آمد ، انتظامیہ کے افسران میں کھلبلی مچ گئی ، ہنگامی بنیادوں پر شہر کو چمکا دیا ،شہر کی سڑکوں پر روکاوٹیں کھڑی کر دی ، شہریوں کو آمد رفت میں مشکلات کا سامنا ، شہر کی بیشتر کھلی ہوئی دکانیں بند کر ادی ، شہر میں لاک ڈائون ، سڑکوں اور بازاروں میں ویرانیاں چھا گئیں ، تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر سندھ میں جاری لاک ڈائون کی صورتحال اور دفعہ 144سمیت دیگر احکامات کا جائزہ لینے کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اپنے دیگر وزراء کے ہمراہ جمعرات کے روز سکھر پہنچے سکھر آمد پر ضلعی اور میونسپل انتظامیہ کے افسران میں کھلبلی مچ گئی اور انہوں نے ہنگامی بنیادوں پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی گذر گاہوں پر صفائی کرا دی اور میں صاف ہونے والی سڑکوں کونا صرف صاف پانی سے دھونا شروع بلکہ جراثیم کش اسپرے اور فیو گشن مشین کے زریعے بھی سڑکوں کی دھلائی کی وزیر اعلیٰ سندھ کی آمد کے موقع پر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر وزیر اعلیٰ سندھ کے روٹ پر آمد ورفت کا سلسلہ کئی گھنٹوں قبل ہی بند کر دیاگیا جس کے باعث مسافرگاڑیوں اور پید ل چلنے والے شہریوںکو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں کھلی ہوئی چند دکانوں کو بھی زبردستی بند کرا دیا گیا تھا جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں