کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے موٹروے پولیس کی جانب سے تقریبات کا انعقاد

بدھ اگست 22:47

سکھر۔5 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2020ء) کشمیر کے حوالے سے موٹروے پولیس کی جانب سے سکھر میں بھی ایس ایس پی موٹر وے پولیس سکھر غلام سرور بھیو کی زیر نگرانی ھالانی سے کوٹ سبزل تک کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تقریبات کا انعقاد کیا گیاجس میں گمبٹ کرم آباد پنو عاقل اور ڈھرکی میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں ریلیاں تقاریر اور مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی حق خودارادیت پر بھرپور حمایت کا اعادہ کیا گیا اور کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ تقریبات میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیاجس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور اس مشکل گھڑی میں ہم ہر حال میں تمام پاکستانی کشمیریوں کا ساتھ دیں گے اور اس عزم کے ساتھ ساتھ ہم کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں. اس کے علاوہ ہائی وے پر آنے اور جانے والی گاڑیوں کے ڈرائیور حضرات کو روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی

(جاری ہے)

سکھر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments