سکھر پولیس کی جانب سے سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

منگل 16 اکتوبر 2018 16:33

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) سکھر پولیس کی جانب سے سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ صالح پٹ پولیس کی سٹی میں کاروائی کے دوران ایک منشیات فروش مجید نوحانی کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 5000 گرام بھنگ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

اے سیکشن پولیس کی کا نواں گوٹھ کے علاقے میّں کاروائی کے دوران منشیات فروش وقاص عرف لال بکری بندہانی گرفتار کر لیا گیا، ملزم کے قبضہ سے چرس کی پڑیاں، نقدی اور موبائل برآمد کرلیے گئے۔ملزم کے خلاف مقدمہ زیردفعہ 9B کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں