میر پور ماتھیلو، ضعیف العمر شخص ٹرالر کی زد میں آکر ہلاک

جمعہ 14 دسمبر 2018 21:40

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) میر پور ماتھیلو میں روڈ عبور کرنے کی کوشش کرنے والا ضعیف العمر شخص ٹرالر کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا، ضلع گھوٹکی کے علاقہ میر پور ماتھیلو میں سید پور بس اسٹاپ کے نزدیک قومی شاہراہ پر 80 سالہ شخص گبھو جلبانی ولد اللہ رکھیو سڑک عبور کر رہا تھا کہ گزرنے والے تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آگیا جس سے وہ موقع پر پہ جانبحق ہو گیا، ٹرالر ڈرائیور ٹرالرسمیت فرار ہو گیا، پولیس نے پہنچ کر لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا بعد ازاں کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں