آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خواتین کی تقریب کا انعقاد

ہفتہ 15 دسمبر 2018 21:03

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) سکھر کی سیاسی ، سماجی رہنماء شائستہ کھوسو کی جانب سے سانحہ پشاور آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی یاد میں ہفتے کے روز خواتین کی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر شرکاء نے شمعیں روشن کرکے معصوم شہداء بچوں کو خراج عقیدت پیش کیا، مذید براں اس موقع پر قرآن خوانی کی گئی اور شہداء پشاور کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں