سکھر پولیس نے کارروائی کرکے موٹرسائیکل چور گینگ کے سرغنہ کو گرفتارکرکی4مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمدکرلیں

منگل 18 دسمبر 2018 14:22

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) سکھر پولیس نے کارروائی کرکے موٹرسائیکل چور گینگ کے سرغنہ کو گرفتارکرکی4مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمدکرلی ہیں۔ایس ایس پی سکھراسدرضاکے مطابق مبارک پور پولیس نے کارروائی کرکے موٹرسائیکل چورگینگ کے سرغنہ کو گرفتارکرلیاہے۔دوران تفتیش ملزم نے 10سے زائد موٹر سائیکلیں چھیننے کا اعتراف کیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سکھرکے مطابق کارروائی مبارکپور کے علاقے ٹھکراٹو میں کی گئی۔برآمد شدہ موٹرسائیکل اصل مالکان کے حوالے کردی گئی ہیں۔مالکان میں عظیم کلوڑ،محمود علی مہر،غلام علی مہراور طاہر شیخ شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملزم موٹر سائیکل چوری سمیت دیگر مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا،ملزم کی شناخت اعجاز لاشاری کے نام سے ہوئی ہے۔ملزم کے قبضے سے اسلحہ،منشیات اور چوری کی گئی 4 موٹر سائکلیں برآمد ہوئی ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں