سکھر،میونسپل کارپوریشن کے ریٹائرڈ ملازمین کا پینشن کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بدھ 2 جنوری 2013 20:20

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2جنوری۔ 2013ء) میونسپل کارپوریشن سکھر سٹی کے ریٹائرڈ ملازمین کی بڑی تعداد نے ساتھ ماہ سے پینشن کی عدم ادائیگی کے خلاف مزدور رہنما علی مردان شیخ کی قیادت میں سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر ریٹائرڈ ملازمین کا کہنا تھا کہ میونسپل کارپوریشن کے نااہل افسران کی پالیسیوں کی باعث ہم پینشنرز کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں نوبت فاقہ کشی تک جا پہنچی ہے مگر افسران یا حکومتی نمائندگان کو اس مسئلے کی جانب توجہ دینے کی فرصت نہیں اب تو دوستوں اور عزیزوں نے ادھار دینا بھی بند کر دیا ہے مجبوری کے تحت احتجاج پر مجبور ہیں مگر ساتھ ماہ سے پینشن کی عدم ادائیگی کے سبب زہنی ڈپریشن کا شکار ہو چکے ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سمیت وزیر اعلیٰ سندھ اور نمائندگان سکھر سے پروز اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پینشن کی فوری ادائیگی کیلئے اقدام کئے جائے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں