ریلیف ڈیپارٹمنٹ حکو مت سندھ کی جا نب سے سکھر کی خسرہ سے متا ثرہ بچوں کے والدین میں امدادی اشیاء کی تقسیم

جمعہ 4 جنوری 2013 19:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔4جنوری۔ 2013ء) ریلیف ڈیپارٹمنٹ حکو مت سندھ کی جا نب سے سکھر کی مختلف اسپتالوں میں خسرہ سے متا ثرہ بچوں کے والدین میں امدادی اشیاء تقسیم کی گئیں ریلیف ڈیپارٹمنٹ کے کنسلٹنٹ کرنل (ر) شہریار اکبر و دیگرنے سکھر کے ریڈ کریسنٹ اسپتال کا دورہ بھی کیا اور وہاں پر متا ثرہ بچوں کے والدین سے ملا قات کی اور ان میں امدادی اشیاء جن میں کمبل ، کھا نے پینے کا سامان شامل تھا تقسیم کیا گیا اس مو قع پر ریلیف ڈیپا رٹمنٹ کے کنسلٹنٹ شہریار اکبر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ریلیف ڈیپا رٹمنٹ کی جا نب سے خسرہ کے حوا لے سے سب سے زیا دہ متا ثر سکھر ، جیکب آباد ، شکا رپور اور گھو ٹکی اضلاع میں ریلیف کا کا م شروع کر دیا گیا ہے اور یہ وہی علا قے ہیں جہاں پر سیلاب آیا تھا ان کا کہنا تھا کہ اس وقت تک ٰخسرہ سے متا ثرہ بچوں کے والدین میں دس لا کھ رو پے سے زائد کی امدادی اشیاء تقسیم کر چکے ہیں انہوں نے بتا یا کہ سکھر کے متا ثرہ علاقے صا لح پٹ سے ہم نے ایک ہزار متا ثرہ بچوں کو سکھر کی اسپتالوں میں منتقل کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ سر کا ری اسپتا لوں نے خسرہ کے حوا لے سے کسیزچھپا نے کی کو شش کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں