سکھر بیراج سے نکلنے والی نہروں کو 20 جنوری تک کے لیے بند کر دیا گیا

اتوار 6 جنوری 2013 17:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6جنوری۔ 2013ء)سکھر بیراج اور اس نکلنے والی نہروں کو بیس جنوری تک کے لیے بند کر دیا گیا اس عرصے کے دوران سکھر بیراج سے شہروں کو پا نی کی فراہمی بھی بند رہے گی۔

(جاری ہے)

سکھر بیرا ج اور اس سے نکلنے والی نہروں نا را کینال رو ہڑی کینال ، دادو کینال اور ایسٹ ویسٹ کینال ، کھیر تھر کینال و دیگر کو محکمہ ایرگیشن کی جا نب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی وارا بندی کے تحت بند کر دیا گیا ہے یہ بندش جو آج چھ جنوری سے شروع ہو گی بیس جنوری تک جا ری رہے گی اس دوران سکھر بیراج اور اس کی تمام نہروں سے مختلف شہروں کو پا نی کی سپلائی بند رہے گی جس کی وجہ سے ان شہروں میں پینے کے پا نی کا بحران پیدا ہو نے کا خدشہ ہے سکھر بیراج کنٹرول روم کے انچارج عبد العزیز نے بتا یا کہ اس حوا لے سے ہر سال کی طرح اس سال بھی چیف انجنئیرسکھر بیراج کی جا نب سے وارا بندی شروع ہو نے سے کئی روز قبل ہی شہروں کو پا نی کی سپلائی کر نے والے اداروں کو انتظا ما ت کر نے کے حوا لیسے لیٹر جا ری کر دیئے گئے تھے اب پا نی کی سپلائی ان کی ذمہ داری ہے اس میں محکمہ ایرگیشن کا کو ئی قصور نہیں ہو گاانہوں نے بتا یا کہ چھ جنوری سے بیس جنوری تک سکھر بیراج کے تمام گیٹوں کی صفا ئی ، آئلنگ و گریسنگ کی جا ئے گی جبکہ اس کی نہروں کی بھل صفا ئی کی جا ئے گی اور ان کے فرش وغیرہ کی مر مت کی جا ئے گی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں