سکھر،میونسپل کارپوریشن کاسات ماہ سے پنشن اور چھ ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 7 جنوری 2013 20:27

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔7جنوری۔ 2013ء) میونسپل کارپوریشن سکھر سٹی کی جانب سے سے سات ماہ سے پنشن اور چھ ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف میونسپل آفس سے پریس کلب سکھر تک ریلی نکال کر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،میونسل آفس سکھر سے نکالی جانے والی ریلی میں ریٹائرڈ ملازمین اور ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی جس کی قیادت گلبہار شیخ اور آصف علی نے کی ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی سکھر پریس کلب پہنچی اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور وہ سندھ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے تھے مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمیں سات ماہ سے پیشن اور چھ ماہ سے تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں ہیں جس کے باعث ہمارے گھروں میں فاقوں کی نوبت آن پہنچی ہے جبکہ ہمارے بچے اسکولوں کی فیسیں جمع نہ کر انے کی وجہ سے تعلیم سے بھی دور ہوگئے ہیں انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پنشن اور تنخواہیں جاری کی جائیں تاکہ وہ اور ان کے بچے فاقوں سے بچ سکیں ریٹائرڈ ملازمین کا کہنا تھا کہ میونسپل کارپوریشن کے نااہل افسران کی غلط پالیسیوں کی باعث ہم پینشنرز کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں اب تو نوبت فاقہ کشی تک جا پہنچی ہے مگر افسران یا حکومتی نمائندگان کو اس مسئلے کی جانب توجہ دینے کی فرصت نہیں اب تو دوستوں اور عزیزوں نے ادھار دینا بھی بند کر دیا ہے مجبوری کے تحت احتجاج پر مجبور ہیں مگر ساتھ ماہ سے پینشن کی عدم ادائیگی اور تنخواہیں کے سبب ذہنی ڈپریشن کا شکار ہو چکے ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سمیت وزیر اعلیٰ سندھ اور نمائندگان سکھر سے پروز اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پینشن اور تنخواہوں کی فوری ادائیگی کیلئے اقدام کئے جائے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں