واپڈا کے محنت کشوں کیساتھ مظالم کسی صورت برداشت نہیں کئے جائینگے، پیغام یونین مزدوروں کے جائز حقوق کیلئے جدوجہد کرتی رہے گی ،واپڈا ملازمین متحد و منظم ہو کر مزدوروں کے حقوق کیلئے کی جانے والی جدوجہد کا ساتھ دیں،پاکستان واپڈا پیغام یونین کے چیئرمین محمد عثمان کااجلاس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

پیر 14 جنوری 2013 23:52

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14جنوری۔2013ء) پاکستان واپڈا پیغام یونین (سی بی اے ) کے چیئرمین محمد عثمان نے کہا ہے واپڈا کے محنت کشوں کیساتھ مظالم کسی صورت برداشت نہیں کئے جائینگے پیغام یونین نے ہمیشہ محنت کش مزدوروں کے جائز حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے آئندہ بھی کرتی رہے گی واپڈا ملازمین آپس میں متحد و منظم ہو کر مزدوروں کے حقوق کیلئے کی جانے والی جدوجہد کا ساتھ دے، بہت جلد مزدورں کو درپش مسائل کے حل کیلئے اعلیٰ افسران سے ملاقات کی جائیگی ۔

وہ پیر کے روز لوکل بورڈ میں واپڈا آفس میں پیغام یونین (سی بی اے ) کی جانب سے منعقد ایک اجلاس اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کے محنت کش مزدور یونین پیغام یونین واحد مزدوروں کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے والے تنظیم ہے جو کسی بھی دباؤ میں آکر سودے بازی نہیں کرتی پیغام یونین کا مقصد اپنے مزدور بھائیوں کو ان کا حق دلانا ہے ہم نے ہمیشہ اقتدار نہیں بلکہ حق مانگا ہے اور حق مانگنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا قبل ازیں اجلاس میں پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکڑک سینٹرل لیبر یونین کے سینکڑوں ممبران و عہدے داران نے پیغام یونین کے مقاصد اور جدوجہد کے ثمر میں بھرپورحمایت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکڑک سینٹرل لیبر یونین کو خیر باد کہتے ہوئے پیغام یونین میں شمولیت کا اعلان کیا اور مزدورں کے حقوق اور مطالبات کے حصول کیلئے جاری جدوجہد کیلئے عزم کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں