پنوعاقل میں پیشی پر عدالت جانے والے افراد پر مسلح ملزمان کاحملہ، ایک شخص قتل

ہفتہ 24 اگست 2019 16:37

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) پنوں عاقل میں میں پیشی پر عدالت جانے والے افراد پر مسلح ملزمان کا لاٹھیوں اور کلہاڑیوں سے حملہ، ایک شخص قتل، تین زخمی، واقعہ کاروکاری کے معاملے کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے،پولیس زرائع کے مطابق پنوعاقل کے بائیجی تھانے کی حدود کے گاؤں گھنوار خان مہر میں مہر برادری کے دو گروہوں کے درمیان کارو کاری کے دیرینہ تنازعہ پر ایک گروہ کے مسلح ملزمان نے دوسرے گروہ کے افراد جو کہ پیشی پرعدالت جارہے تھے پر لاٹھیوں اور کلہاڑیوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک شخص محمد مٹھل مہر موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ تین افراد کریم بخش، منظور علی اور رشید مہر زخمی ہوگئے مقتول کی نعش اور زخمیوں کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال پنوعاقل لے جایا گیا مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثائ کے حوالے کردی ہے ورثائ نے اس موقع پر اسپتال کے باہر ملزمان کی گرفتاری کے لیے احتجاج بھی کیا مقتول اور زخمی ایک مقدمے میں ضمانت کرانے کے لیے عدالت جارہے تھے زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں سول اسپتال سکھر لایا گیا ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں