سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سکھر ریجن میں فوکل پرسن کی نامزدگی کا اعلان

جمعہ 15 مئی 2020 16:22

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2020ء) چیف انجینئر سکھر بیراج لیفٹ بنک ریجن سکھر ارشاد احمد میمن کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن میں رواں سال کے دوران سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سکھر ریجن میں فوکل پرسن کی نامزدگی کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے مطابق ، ایگزیکٹو انجینئر آبپاشی ویسٹ ڈویژن خیرپور راج کمار کو ضلع خیرپور کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے ، جن کا فون نمبر 9280143-0243 اور موبائل نمبر 8315070-0300 ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں