سکھر بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی،ایک اہلکار جاں بحق ، چار زخمی

جمعہ 19 جون 2020 15:34

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2020ء) سکھر بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں سکھربم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ، تیز رفتاری کے باعث گاڑی قلابازیاں کھاتی ہوئی دور جاگری جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور چار کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔پولیس حکام کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم کچھ دیر پہلے رینجرز کی گاڑی پر دھماکے کے بعد ریسکیو کیلئے گھوٹکی آرہی تھی کہ خود حادثے کا شکار ہوگئی اور ایک اہلکار جان سے گیا، ایس ایس پی اسپیشل برانچ منصور مغل نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں