ضلعی انتظامیہ سکھر کی جانب سے و کشمیرپر جابرانہ بھارتی تسلط کے خلاف یوم سیاہ منایاگیا

منگل 27 اکتوبر 2020 14:54

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) ضلعی انتظامیہ سکھر کی جانب سے کشمیر پر بھارتی فورسزکی جانب سے قبضے اور جاری جارحیت کے خلاف اظہار یکجہتی کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس تا پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ۔ شرکاء ریلی کے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز تھے جن پر کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور مسلسل لاک ڈائون، جارحیت اور ظلم و جبر کے خلاف نعرے درج تھے۔

ریلی میں ضلع انتظامیہ کے افسران، محکمہ تعلیم، محکمہ سماجی بہبود، سول ڈیفنس ،سول سوسائٹی، وکلاء برادری، اساتذہ، طلبہ ، سماجی تنظیموں ے نمائندوںنے بازئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ بھارت مسلسل کشمیر میں نہتے کشمیریوںپر ظلم و جبر کررہا ہے جس کے خلاف پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے اور پاکستان سفارتی سطح پر کشمیرکی آزادی کے لیے آواز اٹھاتا رہے گا ، انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینا بین الاقوامی قانون کے مطابق ہے جبکہ بھارت کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے جو اقوام متحدہ کے قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ آج پورا پاکستان یوم سیاہ مناکر عالمی سطح پر یہ پیغام دینا چاہتاکہ ظالم اور جابر کے خلاف آواز بلند ہوتی رہے گی اور پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کی جدو جہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں