حیدر آباد سے سکھر تک ریلوے ٹریک کا بڑا حصہ خطرناک قرار

بدھ اکتوبر 13:33

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) حیدر آباد سے سکھر تک ریلوے ٹریک کا بڑا حصہ خطرناک قرار دے دیا گیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق حیدر آباد سے سکھر تک ریلوے ٹریک کا بڑا حصہ خطرناک قرار دیا گیا ہے، ریلوے اسٹیشن ماسٹرز نے ٹریک سے متعلق ڈرائیورز کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ڈرائیورز کو ہدایات دی گئی ہیں کہ ٹریک کے متاثرہ مقامات پر ٹرین کی رفتار 10 سے 80 کلو میٹر فی گھنٹہ رکھی جائے تاہم متاثرہ ٹریک پر ٹرین کی رفتار کم رکھنے کی ہدایات پر عمل نہیں کیا جا رہا۔

(جاری ہے)

ذرایع کے مطابق روہڑی سے حیدرآباد کے درمیان 100 کلو میٹر ٹریک خراب ہے، 350 کلو میٹرز کے درمیان متعدد مقامات پر ٹریک کم زور ہے، اور ٹریک خرابی کے باعث رواں سال ٹریک سے اترنے کے 20 سے زائد واقعات پیش آ چکے ہیں۔یاد رہے کہ جمعہ کو راولپنڈی سے کراچی آنے والی ٹرین عوام ایکسپریس پٹری سے اتر گئی تھی، یہ واقعہ خیرپور ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا تھا، جس میں عوام ایکسپریس کا انجن پٹری سے اتر گیا تھا، انجن اٹھانے کے لیے روہڑی سے ریسکیو ٹرین بھیجی گئی۔دو ہفتے قبل سکھر میں بھی مال گاڑی کی بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں، تاہم ڈی سی او ریلوے کا کہنا تھا کہ حادثہ کانٹے کی خرابی کے باعث پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments