سکھر کی فریک ہل کالونی میں ڈکیتی ،مزاحمت پر گھر کا مالک زخمی

بدھ 27 جنوری 2021 13:55

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2021ء) سکھر کی فریک ہل کالونی میں ڈکیتی کی وردات کے دوران  مزاحمت پر گھر کے مالک عابد شیخ زخمی  ہو گئے۔

(جاری ہے)

مسلح ملزمان  سکھر کی فریک ہل کالونی میں عابد شیخ کے گھر میں گھس کر نقدی اور پرائز بانڈ چھین کر فرار ہوگئے۔ مزاحمت پر مسلح ملزمان نے گھر  کے مالک عابد شیخ کو زخمی کردیا، اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا۔زخمی عابد شیخ کا کہنا ہے کہ ملزمان پانچ لاکھ کے بانڈ چھین اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں