شکارپور،ڈاکوں کی سہولتکاری کے الزام میں گرفتارسردارتیغوخان تیغانی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش

جمعرات 17 جون 2021 16:15

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2021ء) شکارپور   میں ڈاکوں کی سہولتکاری کے الزام میں گرفتارسردارتیغوخان تیغانی کوشکارپورانسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شکارپورکے کچے میں مقیم ڈاکوں کی سہولتکاری کے الزام میں گرفتار  با اثروڈیرے سردارتیغوخان تیغانی کوشکارپورانسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے پولیس کی درخواست پرسردارتیغوکے جسمانی رمانڈمیں23 جون تک توسیع کر دی اور حکم جاری کیا کہ 24 جون کوکیس کا حتمی چالان پیش کیا جائے۔مذکورہ  شخص  پر3 پولیس اہلکاروں کے قتل میں مبینہ طورپر ملوث ڈاکوں کی سرپرستی اور مددکرنے کا بھی الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں