سکھرتھانہ پر عدالتی چھاپہ،بلاجواز گرفتار پانچ افراد بازیاب

منگل 21 ستمبر 2021 15:03

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2021ء) سکھر ایئرپورٹ تھانہ پر عدالتی چھاپہ کے دوران بلاجواز گرفتار پانچ افراد  کو بازیاب  کرالیا گیا۔ ایس ایچ او   اور ہیڈ محررکو عدالت پیش ہونے کا حکم  دیاگیا ہے۔ منگل کی صبح ایڈیشنل  سیشن جج سکھر نے تھانہ ایئرپورٹ پر اچانک چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران بلاجواز گرفتارپانچ  افراد کو چھڑا لیا گیا جن میں رمضان شر اور دیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی عدالت نے رمضان شر کے بھائی سکندر شرکی درخواست پرچھاپہ مارا۔ایڈیشنل سیشن جج نے بازیاب کرائے گئے رمضان شر سمیت پانچ ہی افراد کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا،ایس ایچ او امجد مغل اور ہیڈ محررکو عدالت طلب کرلیاگیا ہے۔درخواست گزار سکندر شرکا کہنا ہے کہ تین دن قبل سائٹ تھانہ کی پولیس نے میرے بھائی رمضان شر کو گرفتار کیاتھا،ان کی رہائی کے لئے ایک لاکھ روپے رشوت مانگی تھی، انکار کرنے پربھائی کو فل فرائی کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں