سکھر حیدر آباد قومی شاہراہ پر حادثہ میں ایک شخص جاں بحق

جمعرات 14 اکتوبر 2021 15:00

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2021ء) سکھر حیدر آباد قومی شاہراہ پر حادثہ  میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ جمعرات کو مورو نیشنل  ہائی وے شیل پیٹرول پمپ کے سامنے کراچی سے لاہور جانے والے دو  ٹرالرز  میں آمنے سامنے ٹکر ہو گئی ۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں ایک ڈرائیور فوت جبکہ ایک سخت زخمی ہو گیا ۔پولیس کے مطابق حادثے کے باعث فوت ہونے والے ڈرائیور اور زخمی ڈرائیور کو مورو اسپتال منتقل کیا گیا ہے  حادثے کا شکار ہونے والے دونوں ٹرالر زکو  پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں