شیخ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی ثقافتی دن کے حوالے سے تقریب

منگل 7 دسمبر 2021 13:52

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2021ء) شیخ ویلفیئر ایسوسی ایشن (سسوا)  سندھ نے ثقافتی دن کے حوالے سے  ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا،جس میں ثقافتی دن كو انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔تقریب میں سندھ کے کونے کونے سے شیخ برادری کے معززعہدیداران، ڈاکٹرز، انجینئرز، وکلا،سماجی رہنماؤں، ادیبوں،صحافیوں، فنکاروں اور شیخ برادری کے معززین نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ تقریب گزشتہ روز کراچی میں منعقد کی گئی جس کے مہمان خاص ڈاکٹر محمد نواز شیخ چیئرمین اینٹی کرپشن سندھ اور ایڈیشنل أئی جی سندھ پولیس ڈاکٹر امیر احمد شیخ تھے۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  آج کی اس تقریب نے یہ ثابت کیا ہے کہ شیخ برادری ایک پڑھی لکھی برادری ہے اور اگر ہم سب اکٹھے ہو جائیں، تو ہم سمجھتے ہیں کہ ہم اپنی برادری سمیت دیگر برادریوں کے غریبوں اور مظلوم  کی مدد کے لیے میدان میں اُٹھ کھڑے ہوسکتے  ہیں، ہم پسماندہ افراد کی مدد کرسکتے ہیں جبکہ ہماری کمیونٹی کا کوئی بھی نوجوان بے روزگاری یا کسی بھی قسم کے مسائل سے پریشان نہیں ہوسکتا ہم امید کرتے ہیں کہ ہم سب ایک دوسرے کی مدد کرکے غریبوں کی مدد کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر  ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے سسوا سندھ کو ایک میت بس دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر تقریب کے مہمانان گرامی سسوا سندھ کے فائونڈر صدرالدین شیخ، لالہ فرقان شیخ نے برادری کے  معززین اور دیگر عہدیداران نے شکریہ ادا کیا۔اس تقریب میں فدا شیخ سابق جنرل سیکریٹری، خزانچی نذیر شیخ، پریس سیکریٹری نوید شیخ،سيف الله شيخ،فہھيم شیخ، ممتاز شیخ،اسحاق شیخ ایڈمنسٹریٹر کراچی ایسٹ رحمت اللہ شیخ اور دیگر شرکا نے شرکت کی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں