خیرپور ضلع میں انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب اور آگاہی واک کا انعقاد

جمعہ 20 مئی 2022 16:43

خیرپور ضلع میں انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب اور آگاہی واک کا انعقاد
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) خیرپور ضلع میں انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا ۔ پولیو مہم 23 مئی سے شروع ہوگی جو 28 مئی تک جاری رہے گی اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضمیر احمد جاگیرانی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رحمت اللہ سولنگی نے خیرپور میڈیکل کالج سول اسپتال میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔

اور آگاہی واک کی گئی ۔ اس موقع پر اے ڈی ایچ او میر اقبال حسین تالپور،ڈاکٹر شاہد حسین خاصخیلی، روٹیرین شجاعت احمد صدیقی سمیت دیگر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف بڑی تعداد میں موجود تھے۔ ڈاکٹر رحمت اللہ سولنگی نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 23 تا28 مئی تک قومی انسداد پولیو مہم شروع کی جارہی ہے جس میں تمام والدین اپنے بچوں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس مہم کے دوران 4 لاکھ98 ہزار بچوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور مقررہ اسٹاف اور ڈاکٹرز کی تربیتی پروگرام بھی مکمل ہوچکا ہے اس موقع پرڈاکٹر سید نیاز حسین شاہ، ڈاکٹر کنول گاجانی، ڈاکٹر امتیاز علی، ڈاکٹر عبدالمجید شیخ، ڈاکٹر رضوان سولنگی اور دیگر ڈاکٹر ز نے آگاہی واک میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں