سکھر،پرچی جوئے کے خلاف پولیس کا گرینڈ آپریشن ، پانچ جواری گرفتار

منگل 17 اپریل 2018 21:22

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) پرچی جوئے کے خلاف سکھر پولیس کا گرینڈ آپریشن ، پانچ جواری گرفتار ، تفصیلات کے مطابق سکھر پولیس پرچی جوئے کے خلاف ایک بار پھر سرگرم ہو گئی ہے گذشتہ روز تھانہ بی سیکشن پولیس نے حد تھانہ کی مختلف جگہوں ڈھک روڈ کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے پانچ جواریوں جاوید ، رضوان ، جاوید اعوا ن عمران ، غلام مرتضیٰ کو گرفتار جبکہ دوسری کاروائی مینارہ مارکیٹ پر کرتے ہوئے پانچ آکڑا بکیز رضوان انصاری ، عدنان شیخ ، ماجد زادہ ، نوید شیخ ، دیدار کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے آکڑا پرچی بک دیگر سامان تحویل میں لیکر گرفتار افرا د کے خلاف سرکارکی مدعیت میں کیس درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں