سکھر،جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

منگل 17 اپریل 2018 21:24

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام پرانہ سکھر میں میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کے خلاف مکینوں کی کثیر تعداد نے جمعیت علماء اسلام سٹی سکھر کے رہنما مفتی اعظم مہر و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مکینوں اور جے یو آئی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ سکھر کے شہری صاف پانی کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں سکھر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے فراہم کئے جانے والا پانی انسان تو کیا جانور بھی نہیں پی رہے ہیں ، گندہ اور بد بودار پانی پینے کی وجہ سے شہری مہلک بیماریوں میںمبتلا ہو کر اسپتال پہنچ رہے ہیں لیکن انتظامیہ نوٹس لینے کو تیار ہی نہیں قریشی گوٹھ سمیت دیگر علاقوں میں پانی کی شدید قلت کی وجہ سے مکین دور دراز علاقوں سے پانی بھرنے پر مجبور ہیں بچے گندے تالابوں میں جا کر نہا رہے ہیں انتظامیہ خاموشی تماشائی بنی بیٹھی ہے مظاہرین نے مئیر سکھر اور دیگر بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے قریشی گوٹھ سمیت سکھر کے شہریوں کو صاف پینے کا پانی فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھا دینگے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں