سکھر ہری مسجد میں ختم بخاری تقریب کا انعقاد، درجنوں علماء کی دستار بندی

منگل 24 اپریل 2018 23:17

سکھر۔24اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) سکھر ہری مسجد میں ختم بخاری تقریب منعقد کی گئی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تقریب میں درجنوں علماء کی دستار بندی کی گئی۔ اس موقع پر تقریب سے جی یو آئی پاکستان کے ڈپٹی جنرل سیکریٹر مولانا محمد امجد خان مولانا سید محمد اسماعیل کاظمی مفتی سعود افضل ہالیجوی مولانا عبدالقیوم ہالیجوی مولانا قاری محمد حنیف و دیگر نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

جی یو آئی کے مرکزی رہنما مولانا محمد امجد خان نے خطاب کرتے کہا کہ پاکستان کے خلاف دشمن کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگیں عوام دیگر پارٹیوں کے بجائے علماء پر اعتماد کرکے اسمبلی میں پہنچائیں ، انہوں نے مذید کہا کہ جی یو آئی کے لاکھوں کارکن پاک فوج ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور رہیں گے ، سندھ باب الاسلام ہے اور رہیگا سندھ کی عوام اب جی یو آئی متحدہ مجلس عمل کو ووٹ دیکر کامیاب کریگی پاکستان کی حفاظت کیلئے علماء کرام نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں