ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بچت بازار لگائے جانے پر میئر سکھر کا اظہار تشکر

جمعرات مئی 22:42

سکھر۔ 17مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) ضلعی انتظامیہ کیجانب سے بچت بازار لگائے جانے پر میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے اظہار تشکر کیا ہے، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق میئر سکھر نے شہر کے مختلف علاقوں گھنٹہ گھر ، میونسپل اسٹیڈیم اور بشیر آباد چوک پر رمضان بچت بازار لگانے کے فیصلے پر ڈپٹی کمشنر سکھر رحیم بخش میتلو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچت بازار قائم ہونے سے شہریوں کو اشیاء خور و نوش سستے داموں میں مل سکیں گی اور شہری اس سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments