ایم ایم اے سندھ کی جانب سے ( کل)جمعہ کوفلسطینیوں کی شہادت کے خلا ف یوم احتجاج منایا جائیگا

جمعرات 17 مئی 2018 22:42

سکھر۔ 17مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) متحدہ مجلس عمل سندھ کے صدر و سیکریٹری جنرل جی یو آئی سندھ علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل سندھ کی جانب سے ( کل) جمعتہ المبارک کو فلسطینیوں کی شہادت کے خلاف یوم احتجاج کیا جائے گا ، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق انہوں نے کہا کہ سندھ کا عوام اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج رکارڈ کرائیں، ، خطبہ جمعہ میں مذمتی قراردادیں پیش کی جائیں فلسطینی پر امن مظاہرین پر فائرنگ 60 سے زائد شہادتیں کھلی دہشتگردی ہے کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر، میرپورخاص، جیکب آباد، گھوٹکی سمیت سندھ بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی ایم ایم اے کے قیام کا مقصد پاکستان سمیت امت مسلمہ کی حفاظت اور تحفظ کرنا ہے فرقہ واریت کو دفن کردیا، اب مسلمان متحد ہوکر عالم اسلام کی بقاء کیلئے استعماری قوتوں کا مقابلہ کریں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں